Monday, 28 May 2012

Hamzad aur Safre Roohaniyat

 عملیات ہمزاد اور سفر روحانیات و تزکیہ قلب و باطن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
والصلوۃ والسلام علیک سیدالمرسلین والحمداللھ رب العالمین


بہت سے لوگوںنے سوال کیا کہ ہمزاد کےعملیات دیں - کسی نے کوءی عمل بھیجا کسی نے کوءی کہ اس کی اجازت اور رہمناءی فرماءیں۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمزاد کے عملیات بتانے اور جنکے پاس  پہلے سے ہمزاد کے عملیات موجو د ہیں انکی رھنماءی کرنے میں مجحھےذاتی طورپر بالکل بھی عذر نہیں ہے۔ عرض یہ کہ میں چاہتا تھا کہ اپنے تمام تر پڑھنے والوں اور ان دوستوں کی حوصلہ افزاءی کروں جوعملیات کی دنیا میں داخل ہونا چاہتے ہوں اور اپنے سفر میں ہمزاد کو اپنی منزل و مقصد نہ سمجھیں۔ بلکہ میرا انداز ترتیب کچھ ایسے تھا کہ ایک ایسی ترتیب سے عملیات پیش کروں جس سے تمام تر پڑھنے والوں کی روحانی تسکین ہو، عملیات کے آغاز میں انہیں مدد ملے، جم کر بیٹھنا اور زیادہ دیر تک مسلسل پڑھنا، پرھیز جات۔، خود اعتمادی ، حضوری قلب ، رجوع اللہ و رجو ع الرسول صلی اللہ علی وسلم جیسی اعلیِ  اخلاقی و روحانی صفات پیدا کرنے کے بعد انہیں ولاے روحانیات {اللہ کی روحانی مخلوق کے ساتھ دوستی} جیسے عمل کرواءں گاجس سے انکا حوصلہ بڑھے گا۔ مگر میرے پیارے کچھ جلد بازی کر رہے ہیں۔ میں اپنی ترتیب ویسے ہی جاری رکھوں گا۔ مگر جو صاحب اور دوست عمل ہمزاد کے شوقین ہوںوہ علیحدہ سے ای میل کے زریعہ تعلق رکھیں ان کو تمام تر ضروری باتوں سے انشاء اللہ آگاہی دونگا ۔ اور ساتھ ساتھ جن  ساتھیوں نے روحانی گاءیڈ کی ٹیم کے مستقل ممبر اور ہمسفر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے 
 انہیں بھی خصوصی طور پر دل سے اتھاہ گہراءی سے مبارکباد۔


تمام دوستوں کے جواب کا منتظر
سید سعادت علی گیلانی قادری

No comments:

Post a Comment