تمام حاجات کیلئے کافی و شافی عمل
یہ عمل خصوصی طور پر ان صاحبان کیلئے ہے {جو روحانی گائیڈ کے مستقل ممبر بن چکے ہیں ۔ جو دوست مستقل بیعت ہونے کیلئے سوال کررہے ہیں انکا جواب بعد میں دیا جائیگا۔} یہ عمل معصوم حضرت قلب و من جناب قبلہ زین العابدین رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ روائیت ہے کہ جو شخص بعد از نماز فجر اپنا بہلو تبدیل کئے بغیر نیچے دئے گئے کلمہ مبارک کو 10 مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیِ اس کو فراخی رزق ، صالح اولاد، قلبی طہارت عطاء فرماتے ہیںاور کچھ بعید نہیں کہ وہ اولیاء کی فہرست میں بھی لکھا جانے لگے۔اور جو شخص اس کو اپنا معمول بنالے تو سونے پر سہاگہ ہے۔ کلمہ نیچے لکھا ہے۔
اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ الملک ولہ الملک ولہ الملک
ولہ الحمد یحیی و یمیت بید ہ الخیر و ھو علی کل شئی قدیر
عمل آئیت الکرسی
جو عمل تحریر کرنے جا رہا ہوں کوئی بھی اور کسی بھی طرح کی حاجت ہو۔ بحمدہ تعالیِ یہ عمل اسکےلئے کافی ہے۔ عمل یہ ہے اپنی حاجت روائی کی نیت سے 7 روزے رکھیں۔ ہر روز بعد نماز فجر یا بعد از نماز عشاء دو رکعت نماز حاجت اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں الحمد کے بعد تین مرتبہ سورۃ الطا رق پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھے اور سجدہ میں جا کر ستر مرتبہ پڑھے {سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح } پھر سجدہ سے سر اٹھا کر 90مرتبہ آئیت الکرسی پڑھے . پھر جو چاہے دعا کرے ۔ انشاءللہ دعا ضرور قبول ہوگی اور حاجت روائی ہو گی ۔ تجربہ شرط ہے۔ پرہیز جات صرف اخلاقی برائیوں سے کریں اور کوئی خاص پرہیز نہیں ہے۔
حاجت کیسی ہی کیوں نہ ہو ہر صورت میں پوری ہوگی ۔ مجرب عمل ہے کبھی بھی نظر انداز نہ کریں نہ ہی حقیر جانیں
حاجت کیسی ہی کیوں نہ ہو ہر صورت میں پوری ہوگی ۔ مجرب عمل ہے کبھی بھی نظر انداز نہ کریں نہ ہی حقیر جانیں
طالب دعا
سید سعادت علی گیلانی
سید سعادت علی گیلانی
No comments:
Post a Comment