نعت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ و صحبہ و بارک وسلم
اللہ کا لاکھ لاکھ احسان در احسان ک اس نے ہمیں اس نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا فرد بنایا کہ جس کی خدامی کرنے پرنہ صرف خود ملائکہ قطار اندر قطار دست بستہ کھڑے ہیں بلکہ وہ نبی رشک انبیاء بھی ہے ۔ وہ نبی کہ جس کے انداز استراحت رب کو اتنا بھاتے ہیں کہ وہ نبی علیہ الصلوۃ السلام کے انہی انداز کو یا ایھاالمدثر کہہ کر لفظ قسم قرار دے دے۔ ایسی شان والا نبی کہ جس کی ذات کے تعلق کو رب اس قدر شان عطاء کرے کے لا اقسم بھِذا البلد کہہ کر مکہ شہر کو پاک و مطہر اور قابل قسم بنا دے آفرین اس لازوال محبت پر کہ قسمیںبھی وہ ہستی کھارہی ہے جو قسموں سے پاک۔ جو لفظوں کے استعمال سے پاک۔ جو مثال سے پاک جو تمثیل سے پاک۔ مگر اپنے نبی کی ذات با برکات اس قدر عزیز ہے کہ جس کی سکونت کو اعزازبخشنےکیلئے خود رب عزوجل کو قسم کھانے سے بھی دریغ کرنا گوارا نہیں۔ دوستو ہماراتو اثاثہ ہی تعلق باالرسول اور عشق رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ سچ کہوں تو میرا تو تعارف ہی چوکھٹ رسالت مآب ہے۔ اس در کی خیرات کے بغیر ہمارا نہ تو گزارا ہے اور نہ ہی کوئی پہچان ۔ اور یہ در مجھے ہی نہیںبلکہ دوجہاں کو خیرات دے رہا ہے اور اس بے سایہ ذات کی خیرات کے سائے میں دنیائیں پل رہی ہیں ارو ان میں رزق بٹ رہا ہے۔
تعارف
بہت سے ساتھیوں نے حروف تہجی کی ذکوۃ کی بابت پوچھا اور اصرار کیا ہے کہ اس کے بارے میں تفصیل سے بیان کریں ۔ بلاشبہ یہ ایک ایسی زکوۃ ہے کہ جس کے بعد عامل کوئی بھی عمل کرے بفصل تعالیِ یقینی کامیابی اور بوجہ ناکامی و غفلت ہر طرح کی رجعت سے محفوظ ہو جا تا ہے ۔ یقیناً جتنا مشکل عمل ادائیگی زکاۃ ہے اس سے کہیں زیادہ اس زکاۃ کے بعد ملنے والے مثبت اثرات اور کامیابیوں کی وہ منزلیں ہیں جوکہ ایک عامل کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو سکتیں۔
زکاۃ حروف تہجی
میرا ذاتی باتحقیق قول ہے کہ کامل حروف تہیچی کی زکوۃ بہت ہی با مشقت اور ایک ایسا عمل ہے کہ جس سے خود عامل پر ایک دفعہ تو اکتاہٹ اور بیزاری ظاہر ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ کاملن حروف کی زکوۃ ادا کرنے کے لئے جتنا وقت ، جو پابندیاں اور جو لوازمات اس مخصوص زکاۃ کیلئے ضروری ہیں اور جو اساتذۃ نے بیان کئے ہیں میں یہ کہوں گا کہ ان پر عمل کرنا ناممکن تو نہیں مگر سہل بھی اتنا نہیں کہ عامل بخوشی سر انجام دے سکے ۔ اگر میں اسکی شرائط و لوازمات پر بحث کرنا تو خود ایک الگ موضوع ہے۔ چونکہ قارئین کیلئے میں نے خود اس موضوع کا انتخاب کیا ہے تو میں بغیر کسی پس و پیش کے اور ہر قسم کی علمی گرہ کو کھولتے ہوئے اپنے الفاظ آپکے حوالے کرتا ہوں . ۲۸ جی ہاں اٹھائیس ۔ حروف تہجی تعداد میں ۲۸ ہیں ۔اور ان حروف کے ۲۸ ہی خدام اور موکلات ہیں یعنی ہر حرف کا الگ سے ایک خادم اور موکل ہے جوزکوۃ ادا کردینے کے بعد عامل کیساتھ مانوس ہو جاتے ہیں اور اسکی ہر عزیمت اور ہر دعا اور ہر عمل کے پڑھنے پر خدمت اورہر حکم کی بجاآوری کیلئےہمہ تن گوش اور تیار رہتے ہیں ۔ ہر حروف کی زکاۃ کسی بھی وقت کسی بھی دن دینا ممکن نہیں۔ کسی بھی حرف کی زکاۃ صرف اور صرف اسی حرف کے قمر کی متعلقہ منزل میں ادا کی جاسکتی یے ۔ مثلاً میں اپنے نام کے مطابق حرف ''س'' کی زکاۃ دینا چاہوں تو مجھے یہ دیکھنا چاہیئے کہ حرف س قمر کی کس منزل میں تلاوت کیا جاسکتا ہے۔ تو ہمیں معلوم ہو گا کہ سین قمر کی پندرہویں منزل ''غفرہ'' میں ہے اور جب قمراپنی پندرہویں منزل میں داخل ہو گا تب ہم اس حرف کی تلاوت با موکل کریں گےجو کہ یوں ہے " اجب یا ہمواکیل بحق یا س "
سمجھنے اور یاد رکھنے والی ضروری باتیں
کسی بھی حرف کی زکوۃ اکبر ۲۸ دن میں ادا کی جاتی ہے اور روزانہ حرف کو ۴۴۴۴ کی تعداد میں تلاوت کرنا ہوتا ہے۔ جس کسی ایک حرف کی زکاۃ دینا ہو۔
۔ کسی بھی صرف ایک حرف کی زکوۃ اصغرکی ادائیگی کیلئے صرف اسی ایک ہی حرف کی تلاوت کرنا ہو گی مگرتعداد وہی رہے گی یعنی۴۴۴۴ ۔ مگر شرط ہے کہ تلاوت صرف اس حرف کی متعلقہ منزل میںہی ہو
۔3۔اگر کسی ماہ میں آپ نے ارادہ کیا کہ اس ماہ میں 4 حروف کی زکاۃ دیں گے مگر صرف 3 حروف کی زکاۃ دے سکے اور ایک حرف کی زکاہ کسی بھی وجہ سے نہ دے سکے تو تینون حروف کی زکاۃ باطل ہو جائینگی۔
4 - جان لیں کہ ان حروف کی زکاۃ ادا کرنے کے لئے کاملن پرہیز جلالی ی شرط ، شرط اول ہے ۔ اسکی تفصیل بتانا شوقین عوامل کے لئے قطعاً ضروری نہیں۔
جب عامل زکاۃ حروف تہجی ادا کردیتا ہے تو بفضل تعالی اگر اللہ چاہے تو وہ دنیا و مافیہا میں با مراد اور تابندہ اور شامدمان ہوگا اور ہر عمل میں کامیابی اسکی دوگاہ کے فاصلے پر ہوگی
عارض برائے دعا سید سعادت علی شاہ گیلانی قادری
saadat.gillani@yahoo.com